پشا ور میں چیف منسٹر گولڈ کپ سکواش چمپئن شپ منعقد کرنے کا فیصلہ

جمعرات 29 جنوری 2015 14:00

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وسکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزما ن نے کہاہے کہ صوبے میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کے مسائل سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک کو بخوبی آگاہ کیا اور انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے صوبے میں سپورٹس مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور سپورٹس فنڈزجاری کرانے کیلئے مشیر کھیل برائے سپورٹس ویوتھ آفیئرزامجد آفریدی کو ہدایات جاری کئے ،جبکہ گورنرخیبر پختونخواسردارمہتاب احمد خان عباسی نے بھی سکواش ودیگر کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

قمرزمان نے چیف منسٹر گولڈ کپ سکواش چمپئن شپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے سکواش ٹورنامنٹ کے شش ماہی کلینڈر میں شامل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تسلیم کیا ہے کہ خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں نے 37سال تک سکواش کے عالمی سطح پر ورلڈ چمپئن ٹائٹل کامیابی سے دفاع کیا ہے،جو کہ ایک اعزازاور ہماری کھلاڑیوں کے صلاحیتوں کا نتیجہ ہے ۔

انکاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خود بھی سکواش کے کھلاڑی رہے ہیں اور کالج کی طرف سے سکواش کھیلتارہا، یہی وجہ ہے کہ انکا سکواش پسندیدہ کھیل ہے ۔قمرزمان کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک نے مشیر کھیل امجد آفریدی کو ہدایت جاری کردی ہے کہ ضلعی سطح پرگراؤنڈزکیساتھ سکواش کورٹس کی تعمیر کی جائے جبکہ صوبے میں کھیلوں کے معاملات میں خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹر ی جنرل قمرزمان کی مشاورت ضروری ہے اور سپورٹس فنڈزکے معاملات میں بھی انہی کے خدمات حاحل کی جائے ،تاکہ صوبے میں کھیلوں کو حقیقی معنوں میں فروغ دیا جاسکے ۔

خیبر پختونخواولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری قمرزمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوگولڈ کپ سکواش چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ۔جس اعلان خیبر پختونخواسکواش ایسوسی ایشن کے شش ماہی ٹورنامنٹ کے شیڈو ل میں شامل کیا جائے گا۔