یوتھ گیمز اور انٹر ریجنل گیمز ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداروں کو سپورٹس فنڈز دیئے گئے تو عدالت سے رجوع کر یں گے ،حاجی زبیر علی

جمعرات 29 جنوری 2015 14:01

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)خیبر پختونخواووشو(گنگفو)ایسوسی ایشن کے صدر حاجی زبیر علی اورسیکرٹری جنرل خیضر جان نے سپورٹس بورڈ خیبر پختونخواکو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر یوتھ گیمز اور انٹر ریجنل گیمزمیں ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداروں کو شامل کیا اور سپورٹس فنڈزبھی انہیں مہیا کیا گیا تو عدالت سے رجوع کرکے سپورٹس بورڈ کے حکام کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑاکیا جائیگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی سپورٹس پالیسی اور عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق تمام ڈویژن کے عہدیداروں نے صوبائی ایسوسی ایشن کے انتخابات جسکے تحت نئی کابینہ عمل میں لایا گیا ،جسکے بعد ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری رحمت گل آفریدی فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بن گئے ،تاہم سپورٹس بورڈ خیبر پختونخواکے حکام نے یوایس ایڈ کے تعاون سے پشاور میں منعقدہ یوتھ گیمز میں رحمت گل آفریدی کی نگرانی میں ووشو(گنگفو)ٹورنامنٹ منعقد کرارہے ہیں جسکی وجہ سے یوتھ گیمز کومتنازعہ بنادیا گیا ہے جو کہ سپورٹس کیلئے نقصان دہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک ،مشیر کھیل امجد آفریدی اورسپورٹس بورڈ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یوتھ گیمز خیبر پختوانخواووشو ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی کرائی جائے ورنہ بصورت دیگر اپنے اور کھلاڑیوں کے حقوق کیلئے عدلت سے رجوع کرکے سپورٹس بورڈ حکام کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔