سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسچیانو رونالڈوپر دو میچزپر پابندی عائد کردی گئی

جمعرات 29 جنوری 2015 14:08

بارسلونا( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء )سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسچیانو رونالڈوپر دو میچزپر پابندی عائد کردی گئی۔پرتگالی کھلاڑی رونالڈواسپینش فٹبال ڈسپلنری کمیٹی بدھ کو پیش ہوئے جس میں کمیٹی نے رونالڈ کو دومیچز کیلئے معطلی کی سزاسنائی ہے۔ریال میڈرڈ کے فاروڈر کرسچیانو رونالڈواسپینش لیگ میں ریال سوسائیڈڈ اور سویا کیخلاف میچز میں شرکت نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

تاہم ریال میڈرڈ کوڈربی میچ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کیخلاف رونالڈ کی خدمات دستیاب ہونگی۔ انہوں نے گزشتہ میچ میں کارڈوبا کیخلاف میچ میں ایڈیمارکو دھکا دیا تھا اور لات ماری تھی جس پر انہیں سرخ کارڈ دکھا کر میدان بدر کردیاگیا تھا۔ریال میڈرڈ نے کارڈوبا کیخلاف میچ 1-2 سے جیت لیا تھا۔ واضح رہے کہ رونالڈونے میچ کے بعد سماجی ویب سائٹ پر اپنے عمل پر نادم ہوتے ہوئے معافی مانگی تھی۔ رونالڈو رواں سیزن میں 31میچز کھیل کر 36 گول داغ چکے ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں حال ہی میں انجری سے نجات پانے والیجیس روڈریگز کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔