کیون پیٹرسن پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ کے دروازے بھی بند

جمعرات 29 جنوری 2015 14:10

لندن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) کیون پیٹرسن کی بیٹنگ صلاحیتوں سے کسی کو انکار نہیں،کیون پیٹرسن نے انگلینڈ کی نمائندگی کیلیے جنوبی افریقا کو چھوڑا لیکن اس سے انگلینڈ میں کوئی بھی مزید استفادہ کرنے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے سردو گرمزاج، سابق انگلش کوچ اور کھلاڑیوں سے اختلافات اور جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ مل کر انگلش ٹیم کا مذاق اڑانے کی پاداش میں انہیں انگلش بورڈ نے ٹیم سے باہر کردیا تھا، وہ دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں لیکن اب ان پر نا صرف انگلینڈ بلکہ کاؤنٹی کلبز کے دروازے بھی بند ہوچکے ہیں۔

سرے کلب نے ان کی تین ماہ قبل رجسٹریشن منسوخ کردی تھی بلکہ اب اگلے سیزن کیلیے سری لنکا کے اسٹار بیٹسمین کمار سنگاکارا سے معاہدہ کرکے انہیں واضح پیغام دے دیا ہے کہ ان کے لیے ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کیون پیٹرسن کی انگلش کرکٹ منظر نامے میں واپسی کا کوئی امکان فی الحال دکھائی نہیں دیتا۔ تاہم کوئی کلب انہیں نئے برس میں معاہدہ پیش کرے تو کچھ نہیں کہا جاسکتا۔لیکن ایک بات تو طے ہے کہ وہ اب کبھی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :