ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ 23 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعرات 29 جنوری 2015 14:10

کرا چی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ 23 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ جس میں شر کت کے لئے غیر ملکی ٹیمیں21 فروری سے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوجائے گی پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان، بھارت، عراق، ایران، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ 28 فروری تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سے ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود پاپانے کہا ہے کہ ویسٹ ایشیابیس بال کپ سے ملک میں بیس بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، ایونٹ کی تیاری کیلیے 30 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے ان کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد سے ہے اور مصدق حنیف کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ان کی رہنمائی میں پاکستانی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :