گستاخاتہ خاکوں کی اشاعت ناقابل برداشت ہے:علماء و مشائخ اہل سنت

جمعرات 29 جنوری 2015 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)جماعت علماء اہل سنت اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کامشترکہ اجلاس زیر صدارت ممتاز عالم دین مولانا محمد ثناء اللہ سیالوی گڑھی میں منعقدہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت علماء اہل سنت کے مرکزی صدر مولانا محمد ثناء اللہ سیالوی نے کہا کہ گستاخاتہ خاکوں کی اشاعت ناقابل برداشت ہے۔مسلم حکمران فرانس سے سفارتی جبکہ تاجر برادری تجارتی تعلقات ختم کریں۔

عالمی سطحی پر توہین انبیاء کے خلاف قانون سازی کیلئے پاکستانی حکومت اپنا کردار ادا کرے۔نبی رحمت سے محب اصل ایمان ہے۔ناموس رسالت کیلئے خون کاآخری قطرہ بھی بہادینگے لیکن آقا دو جہاں کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نعیمین ایسوسی ایشن کے صدر نو جوان مذہبی اسکالرقاری امیرعلی قادری نے کہا کہ غلامی رسول میں موت اورحیات دونوں قبول ہیں۔

(جاری ہے)

گستاخان رسول کا تعاقب ہرمحاذپرکرینگے۔آج ملک بھرمیں”یوم عشق رسول منائیں گے۔یکم فروری 2015 بروزاتوارعظیم الشان ”عشق رسول ریلی“نکالی جائیگی۔ریلی کی قیادت جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی کرینگے۔لاو ڈسپیکر پردرودسلام پر پابندی قبول نہیں۔حکومت دہشتگردی کے نام پر مذہبی معاملات میں مداخلت سے گزیر کرے۔غازی ممتازحسین قادری کامقدمہ فوجی عدالتوں کی بجائے وفاقی شرعی عدالت یااسلامی نظریاتی کونسل میں پیش کیاجائے۔

غازی ممتازحسین قادری دہشتگرد نہیں بلکہ امت مسلمہ کے ہیروہیں۔اجلاس میں علامہ رمضان شاد، مفتی نعیم احمدصابری،علامہ ظہیراحمد چشتی،علامہ یعقوب بلوچی،حاجی محمداجمل،حافظ محمدالیاس احمد،معروف تاجر رہنما حسن سلمان ، میاں امجد اقبال،ملک محمد طاہر،محمد عمران ،حاجی محمد جاوید و دیگرعلاقہ کے علماء مشائخ او ر تاجر برادی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان میں بحالی امن اورامت کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔