کراچی:سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار ، لیاری گینگسٹرہلاک
جمعرات 29 جنوری 2015 14:15
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرکے 4 ملزمان گرفتار جبکہ لیاری گینگ وار کا یک ملزم مقابلے میں مارا گیا۔کلاکوٹ کے علاقے نوا لین میں گینگ وار ملزمان کی موجود گی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا جس پر ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں گینگ وار ملزم امجد بلوچ ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم قتل،اقدام قتل،اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھا۔لیاری کے علاقے ہنگور آباد میں گینگ وار ملزمان کی موجود گی کی اطلاع پر رینجرز نے سرچ آپریشن کیا ،گھر گھر تلاشی کے دوران گینگ وار کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ تفتیش کے لئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
-
نیا آئی ایم ایف بیل آؤٹ جولائی تک متوقع، پاکستانی و زیر خزانہ
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
3 سال میں 70 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، اخراجات ادھار لے کرپورا کر رہے ہیں،احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.