سرگودھا شہر کی 22 یونین کونسلز میں سے 15 یونین کونسلز میں سوئی گیس کے بوسیدہ پائپ لائنوں کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کرنے کیلئے ایم ڈی سوئی گیس کو سمری روانہ

جمعرات 29 جنوری 2015 14:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) سرگودھا شہر کی 22 یونین کونسلز میں سے 15 یونین کونسلز میں سوئی گیس کے بوسیدہ پائپ لائنوں کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کرنے کیلئے ایم ڈی سوئی گیس کو سمری روانہ ‘شہر میں نئے ایس ایم ایس اور بی ٹی یو لگانے کا فیصلہ‘ گنجان آباد ی میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرگودھا میں محکمہ سوئی گیس کیخلاف نکالے جانیوالے جلوس پر نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی سرگودھا بھجوائی تھی جس میں ڈپٹی جنرل منیجر ڈائریکٹر امجد لطیف‘ سینئر جنرل منیجر ڈسٹری بیوشن زاہد حسین سید کے علاوہ دیگر ٹیکنیکل افسران شامل تھے جنہوں نے گزشتہ روز اراکین اسمبلی‘ ڈی سی او سرگودھا‘ انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا‘ بیکو لائٹ انڈسٹری سے ملاقات کی تھی محکمہ سوئی گیس کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آنیوالی ٹیم نے اپنی ابتدائی رپورٹ ایم ڈی سوئی گیس نادرن عارف حمید کو پیش کردی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سرگودھا شہر کی 22 یونین کونسلز میں سے 15 یونین کونسلز میں سوئی گیس کے پائپ گزشتہ 30 سال قبل بچھائے گئے تھے اب ان کی جگہ نئی پلاسٹک پائپ بچھائی جائے تاکہ شہریوں کو گیس کا مطلوبہ پریشر فراہم کیا جاسکے سرگودھا شہریوں کو 15 پاؤنڈ سے بھی کم پریشر دیا جارہا ہے جسے فوری طور پر 26 پاؤنڈ کردیا گیا ہے تاہم سرگودھا کی آبادی اور منظور شدہ پریشر کو 60 پاؤنڈ تک کرنے کی بھی سفارش کی ہے محکمہ سوئی گیس کے ذرائع کے مطابق ٹیم نے ایس ایم ایس کیساتھ ساتھ بی ٹی یو کی بھی صفائی کرنے کے سفارش کی ہے ذرائع کے مطابق ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید رپورٹ آج وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو بھجوائیں گے۔

متعلقہ عنوان :