حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 229 بلدیاتی اداروں کی حلقہ بندیوں کیلئے نقشہ جات فراہم کرنے کی آخری تاریخ 3 فروری مقرر

جمعرات 29 جنوری 2015 14:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 229 بلدیاتی اداروں کی حلقہ بندیوں کیلئے نقشہ جات فراہم کرنے کی آخری تاریخ 3 فروری مقرر‘ تفصیلات طلب کرلی گئی‘ بلدیہ سرگودھا کے مطابق حلقہ بندیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو 1998ءء کے ایریا کو واضح کرکے نقشہ جات فراہم کئے جائینگے جن کی نئی حلقہ بندیاں اور صوبہ بھر میں 229 بلدیاتی اداروں میں یونین کونسلز اور وارڈز کی از سر نو تشکیل کا کام شروع کردیا جائیگا یہ کام مکمل ہونے کے بعد حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے اقدامات کریگی۔

متعلقہ عنوان :