حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں شجر کاری مہم کے دوران 1 کروڑ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر

جمعرات 29 جنوری 2015 14:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں شجر کاری مہم کے دوران 1 کروڑ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا ہے اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں کو دیئے جانیوالے ہدف کی تفصیلات بھی فراہم کردی گئی ہیں‘ ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ڈی سی اوز کو کہا گیا ہے کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل لائے جائینگے امسال ہونیوالی شجر کاری مہم میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کو محکمہ جنگلات و شجر کاری پودے مفت فراہم کریگی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر سطح پر پھولوں کی نمائشوں کا انعقاد بھی کیا جائیگا تاکہ شہریوں کو پھلوں اور پودوں کی افادیت کا شعور بیدار کیا جائیگا اس ضمن میں ضلع سرگودھا اور اس کی 6 تحصیلوں میں بھی نمائشوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :