سوئی گیس کی طویل بندش کے باوجود صارفین کو بھاری بل روانہ کردیئے گئے

جمعرات 29 جنوری 2015 14:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) سوئی گیس کی طویل بندش کے باوجود صارفین کو بھاری بل روانہ کردیئے گئے‘ صارفین شدید اضطراب کا شکار‘ حکومت کیخلاف عوامی نفرت میں اضافہ‘ یادرہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سرگودھا اور گردونواح میں گیس مسلسل بند چلا آرہا ہے اس کے باوجود لوگوں کو بھاری بل روانہ کردیئے گئے ہیں جس پر صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو بھجوانے جانیوالے بھاری بل فوری واپس لے اور ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :