ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج سہیل احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جمعرات 29 جنوری 2015 14:48

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج سہیل احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جبکہ تدفین سوسائٹی قبرستان میں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوسائٹی سیکٹر کے یونٹ انچارج سہیل احمد کی لاش موچکو سے ملی جنہیں 15 دسمبر کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد گرفتار کر کے لے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ طارق روڈ پر واقع رحمانیہ مسجد میں ادا کی گئی جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران، اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی سہیل احمد کو سوسائٹی قبرستان میں ہی دفن کیا جائے گا۔ سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل کے سوگ میں کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں ہڑتال رہی۔

متعلقہ عنوان :