باغ کی عوام کی تقدیر بدلنے کا تہیہ کر رکھا ہے،جلد ہیلتھ پیکیج منظور ہو جائیگا،سردار ضیاء القمر

جمعرات 29 جنوری 2015 14:58

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پی ایس ایف آزادکشمیرکے مرکزی چیئرمین و سابق امیدوار اسمبلی شرقی باغ سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ بہت جلد ہیلتھ پیکیج منظور ہو جائے گا ۔ ضلع باغ کی عوام کی تقدیر کو بدلنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا سفر آخرت شروع ہے ۔ اس لیئے وہ وہ پرکی اُڑاتے رہتے ہیں ۔ آزاد کشمیر کے مثالی امن میں باشعور عوام سمیت ضلع باغ کے علماء کا اہم کردار ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی حکومت نے ملازمین کو مستقل میزانیہ پر لانے کے علاوہ کاتبین کو گریڈ 16 میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ بنیادی ضروریات زندگی اٹا ، گیس ، اور ضرویات کی قیمتوں میں آئے روز کمی کی جا رہی ہے۔ جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی مزید کمی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف آزادکشمیر 05 فروری یوم یکجہتی کشمیرکو شایان شان طریقے سے منائے گی ۔ تمام ڈویژن کے ضلعی ہیڈ کواٹرز اور تحصیل کے عہدیداران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منائی جائے اور کشمیر پاکستان لازم اور مزلوم ہیں ۔ سردار ضیاء القمر نے نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو مسئلہ کشمیر کو حتمی منزل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔