پرتگال کے مشہور فٹبالر لوئی فیگو نے فیفا کی صدارت کے لیے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

جمعرات 29 جنوری 2015 15:03

پرتگال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) پرتگال کے مشہور فٹبالر لوئی فیگو نے فیفا کی صدارت کے لیے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہیپرتگال کے مشہور سابق فٹبالر لوئی فیگو نے فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کی صدارت کے لیے اپنا نام بطور امیدوار پیش کیا ہے بیالیس سالہ فیگو کے علاوہ فیفا کے صدارتی دوڑ میں ڈیوڈ گینولا، اردن کے شہزادہ علی، ہالینڈ کے مائکل وین پراگ اور جیروم شیمپین شامل ہیں فیفا کے موجودہ صدر سیپ بلیٹر 1988 سے اپنے عہدے پر فائز ہیں اور پانچویں بار بھی صدارت کے امیدوار ہیں فیگو کا کہنا ہے کہ فٹ بال نے انہیں زندگی میں بہت کچھ دیا ہے اور اب وہ فٹ بال کے کھیل کو کچھ لوٹانا چاہتے ہیں ان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں فیفا کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے اور انہیں یہ بات پسند نہیں کیونکہ فٹ بال اس سے بہتر کا مستحق ہے لوئی فیگو نے پرتگال کے لیے 127 میچز کھیلے اور ریال میڈرڈ کے ساتھ سنہ 2002 میں چیمپینز لیگ بھی جیتے تھے سنہ 2000 میں فیگو نے بیلن ڈور ایوارڈ جیتا اور سنہ 2001 میں وہ فیفا کا پلئیر آف دا ایئر بھی منتخب ہوئے فیفا کی صدارت کے لیے تمام امیدواروں کو اس جمعرات تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہیں