قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ، واپڈا اور حبیب بنک کی ٹیموں نے فتح اپنے نام کر لی

جمعرات 29 جنوری 2015 15:03

بہاولپور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) بہاولپور میں کھیلی جانے والی 51ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میچز میں واپڈا اور حبیب بنک کی ٹیموں نے فتح اپنے نام کر لیں۔

(جاری ہے)

ڈرنگ اسٹیڈیم کے ٹیبل ٹینس آڈیٹوریم میں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے فائنلز میں غزالہ روحی نے 4.3 میچز سے اور علی فیصل نے عاصم قریشی کو 4.3 میچز سے شکست دیکر مرد اور خواتین کی سنگل کیٹگری میں ٹائٹل اپنے نام کر لیے۔ ٹیم ایونٹ مقابلوں میں پاکستان وپڈا نے ریلویز کو 3.1 میچز سے شکست دیکر مینز کیٹگری کا میدان مار لیا۔ حبیب بنک کی خواتین نے واپڈا کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد فتح سمیٹی۔

متعلقہ عنوان :