پیپلز پارٹی رجسٹریشن کیس ،وکلاء کی عدم موجودگی پر سماعت فروری کے آخری ہفتے تک ملتوی
جمعرات 29 جنوری 2015 15:06
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر صفدر عباسی کی اہلیہ ناہید خان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے کیس کی سماعت دوسرے فریقین کی جانب سے وکلاء کی عدم موجودگی پر آئندہ سماعت فروری کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی ۔ جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ناہید خان بنام الیکشن کمیشن آف پاکستان کیس کی سماعت جسٹس نور الحق این قریشی ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ذوالفقار ملوکہ عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بناتے ہوئے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے جبکہ دوسرے فریقین کی جانب سے ابھی تک عدالت عالیہ میں جواب داخل نہیں کرایا جارہا ۔(جاری ہے)
مختصر سماعت کے بعد عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت فروری کے آخری ہفتے تک ملتوی کردیواضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ و دیگر رہنماؤں کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احکامات جاری کئے تھے کہ آئندہ پیشی پر فریقین کی جانب سے عدالت عالیہ میں جواب داخل نہ کرایا گیا تو عدالت کیس پر یکطرفہ فیصلہ سنائے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے جہانگیر بدر ، لطیف کھوسہ و دیگر فریقین کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.