شمالی کوریا کا اعلی سطحی وفد جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانہ ہوگیا

جمعرات 29 جنوری 2015 15:08

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) شمالی کوریا کا نائب وزیر خارجہ رائی کل سانگ کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفد جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق نائب وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد ویتنام‘ لاؤس‘ کمبوڈیا‘ میانمار‘ سنگاپور‘ انڈونیشیاء اور ملائیشیاء کے دورے پر روانہ ہوگیا تاہم رپورٹ میں وفد کے دورے کے مقصد بارے واضح نہیں کیا گیا۔