بختیار آباد کے علاقے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ کو بلاک اور شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

جمعرات 29 جنوری 2015 15:43

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) بختیار آباد کے علاقے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ کو بلاک اور شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جس سے تمام کاروباری مراکز بند رہے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق بختیار آباد اور گردونواح میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف میر سیف اللہ کی کال پر شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی اور قومی شاہرا ہ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا گیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بجلی بحال کی جائے تاکہ لوگوں کودریپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :