بستی شیخان یونٹ ون اور ٹو کے درجنوں کارکنوں کا پشتونخوامیپ سے احتجاجاََ مستعفی ہونے کا اعلان

جمعرات 29 جنوری 2015 15:44

ہرنائی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی تحصیل شاہرگ کے بستی شیخان یونٹ ون اور ٹو کے درجنوں کارکنوں نے پشتونخوامیپ سے احتجاجاََ مستعفی ہونے کا اعلان کیا ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ شاہرگ بستی شیخان یونٹ ون اور ٹو کے سرکردہ اور ناراض کارکنان حاجی مبین شاہ، خلیفہ عبدالمالک ، سید نبی شاہ نے پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نظریاتی کارکنوں کو چھوڑ کر شخصیات کو ترجیحی دی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ نظریاتی اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو چھوڑ کر شخصیات کے تابع پارٹی کو بنادیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم شاہرگ بستی شیخان یونٹ ون اور ٹو کے درجنوں کارکن پشتونخوامیپ سے احتجاجاََ مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والوں میں امان اللہ، عطاء اللہ، عصمت اللہ، علی اللہ، عارف اللہ، عطاء محمد ، زبیر شاہ، عبدالرشید، عبدالبشیر ، عبدالشبیر ، عبدالباری، عبدالرزاق، عبدالحمید، عبدالرکریم، عبدالغنی، عبدالرحیم، عبدالمالک، عبدالعلی، محسن شاہ، نبی شاہ، صورت شاہ، محمد شریف، محمد حنیف، محمد ظریف ، زین الدین، زین اللہ، علاولدین، کمال الدین، رحیم الدین، سف اللہ حمیداللہ، فیض اللہ ، کلیم اللہ، محمد خان ، روزے محمد م علی محمد ، نذاکت شاہ، کبیرشاہ، شرین شاہ، نجیب اللہ، حبیب اللہ، احسان اللہ، قاسم شاہ، عاصم شاہ، قیصر شاہ، ندیم شاہ، بصیرشاہ، اسلم شاہ، نصیب شاہ، علی محمد شاہ، حافظ اکرام شاہ، عدنان شاہ، رضوان شاہ، کلیم اللہ، فیض اللہ، زبیع اللہ، محبت شاہ، سومر شاہ جعفر شاہ، حاجی نذیر شاہ دلاور شاہ ، صالح محمد شامل ہے جنہوں نے احتجاجاََ پشتونخوامیپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا انہوں نے کہاکہ 2008 ء فروری کے انتخابات میں پارٹی فیصلے کے مطابق انتخابات سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان اور 2013 ء کے انتخابات جب ضلع ہرنائی میں زئی و خیلی کی سیاست زوروں اور عروج پر تھا اور پارٹی کارکنوں کیلئے مشکل حالات تھے لیکن باہمت کارکنوں نے ہر قسم کی منفی سیاست کو ردکرکے پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیکر انہیں کامیابی سے ہمکنار کرایا لیکن پارٹی نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کردیاگیا دو سال قبل جب الیکشن میں صرف دو دن باقی تھے پارٹی کے صوبائی وزیر نے انتخابی مہم کے دوران شاہرگ کے عوام کے بنیادی مسائل خصوصاََ صحت ، تعلیم، بجلی، سڑکوں کی پختہ گی اور پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے خطاب کیا لیکن اب دو سال کا عرصہ گزرنے کے باؤجود پارٹی کے صوبائی وزیر نے ہمارے علاقہ کا ایک دن کا دورہ بھی نہیں کیا اور نہ ہی شاہرگ کے عوام کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ دی گئی ہے اور شاہرگ کے عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی کے ابتدائی اداروں یونٹس اور علاقائی یونٹس کے سیکرٹریوں کے جوابات مایوس کن ہیں حالات کے نذاکت کو سمجھتے ہوئے ہم مجبوراََ احتجاجاََ پشتونخوامیپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم واضع کرتے ہیں کہ حکومت وزرات شخصیت کی کوئی طاقت نہیں ہے بلکہ طاقت کا سر چشمہ یہی غریب کارکن اور عوام ہیں کارکنوں سے مشاور کے بعد جلد نئے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔