پنجاب بھر میں554ٹریفک حادثات میں03افراد جاں بحق،402زخمی

جمعرات 29 جنوری 2015 15:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 554ٹریفک حادثات میں03افراد جاں بحق جبکہ 402زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ236افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں225ڈرائیورز ،11کم عمرڈرائیور،302مسافراور114پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ121ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت124ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد67حادثات میں85متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں40حادثات میں41متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل641متاثر ہونے والوں میں سے518مرد اور123خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں76افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور387فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور178زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر444موٹر سائیکلز71آٹو رکشے72موٹر کاریں36مسافربس10ٹرک اور57دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :