کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی میں ایک روز کی توسیع کردی گئی

جمعرات 29 جنوری 2015 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) انسداد پولیو مہم کے پیش نظر کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی میں ایک روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ حکومت سندھ ذرائع کے مطابق کراچی میں جمعرات اور جمعہ کی شب12 بجے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم ہونا تھی تاہم انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر عائد پابندی میں 30 جنوری تک توسیع کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بنارس میں پولیو ٹیم پر حملے کے بعد ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :