وائی ایم سی گراؤنڈ سے قبضہ مافیا کا مکمل خاتمہ کرایا جائے ،قبضے واگزار کرانے کیلئے آواز اٹھانے پر الطاف حسین سے مسیحی عوام کا اظہار تشکر

جمعرات 29 جنوری 2015 16:03

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے وائی ایم سی پر قبضے کا نوٹس لینے قبضے کے خاتمے کے لئے آواز اُٹھانے کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے قبضہ ختم کرانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین نے مسیحوں کے دل جیت لیئے نعیم کھو کھر نے کہاکہ وائی ایم سی پر قبضی وگزار کرائے ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر تاحال قبضہ گروپ کا سامان وائی ایم سی میں ہر پڑا ہے اور ان کا بکنگ آفس بھی اب تک قائم ہے جس سے مسیح عوام میں خدشہ پایا جارہا ہے کہ کہیں ایک بار پھر ملی بھگت سے وائی ایم سی گراؤنڈ پر دوبارہ قبضہ نہ کرلیا جائے نعیم کھو کھر نے کہاکہ وائی ایم سی ملک بھر کے مسیحوں کی پراپراٹی ہے جس سے وہ استفادہ حاصل کرتے ہیں مگر چند ناپسندیدہ عناصر نہ صرف اسے شادی لان میں تبدیل کیا بلکہ یہاں قائم تعلیمی درسگاہ کا تقدس بھی پامال کیا گیا جو کہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے ۔

(جاری ہے)

کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے اپیل کی ہے کہ وہ وائی ایم سی میں قبضہ گروپ کا سامان تا حال منتقل نہ کئے جانے اور بکنگ آفس بند نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری احکامات جاری کریں ۔