بزم فروغ ادب و فن کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کو ایوارڈ دینے کا اعلان

جمعرات 29 جنوری 2015 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)بزم فروغ ادب و فن کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی ان کی علمی، تحقیقی سرگرمیوں کے پیش نظر ایوارڈ برائے علم و تحقیق2015 دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بزم کے سرپرست پروفیسر ڈاکٹر حامد کمال نے اس موقع پر کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی نگرانی میں30 سے زائد افراد نے پی ایچ ڈی مکمل کیا ہے جس سے ان کی تحقیقی سرگرمیوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الجامعہ نے اردو یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کی پیشرفت کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال ایم فل، پی ایچ ڈی کے داخلوں میں حیرت انگیز اضافہ کیاہے جو ان کی تحقیقی کاوشوں کو فروغ دینے میں موثر اور مفید ثابت ہورہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کو اس ایوارڈ کے اعلان پر عمائدین شہر نے دلی مبارکباد دی ہے جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن،پروفیسر ڈاکٹر عفعان سلجوق، ڈاکٹر یونس قادری، ڈاکٹر جاوید منظر، ڈاکٹر فاطمہ امام ، ڈاکٹر بلال عثمانی، پروفیسر سحر انصاری، سید فرید حسین اور عارف شفیق کے نام شامل ہیں۔