دور دراز علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، محب اللہ خان
جمعرات 29 جنوری 2015 16:14
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک ،کوآپریٹوا ور فشریز محب اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے حلقہ پی کے ۔83سوات کو ترقی دے کر اسے دیگر ترقیافتہ علاقوں کے برابر لانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معززین سوات کے ایک نمائندہ وفد سے اپنے دفتر پشاور میں ملاقات کے دوران کیا۔
وفد نے سوات میں عوام کو صحت ، تعلیم ،مواصلات اور صفائی جیسے درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سوات میں پہلے ہی سے کئی ایک ایسے منصوبے شروع کر رکھے ہیں جن کی تکمیل سے عوام علاقے میں واضح اور نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں اور ان مسائل کے حل کیلئے اپنے ووٹ کی طاقت سے عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ کبھی بھی اس بھروسے کو ٹوٹنے نہیں دیں گے اور جلد ہی عوام جان لیں گے کے سوات میں ترقیاتی امور کس تیزی سے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب عوام کو ٹرخانے کی ماضی کی پالیسی ختم ہو چکی ہے اب عوام با شعور ہیں اور خالی خولی نعرے نہیں بلکہ عملی کام چاہتے ہیں جو ان کا حق ہے کیونکہ حکومت ان ہی کے مینڈیٹ سے قائم ہوتی ہے اور سرکاری خزانہ میں موجود پیسہ بھی ان ہی کے خون پسینے کی کمائی ہوتی ہے جسے ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جانا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سرکاری خزانے کے شفاف استعمال اور منصوبوں میں اعلیٰ معیار کی برقراری کو یقینی بنایا ہے ۔محب اللہ خان نے کہا کہ عوام تمام جاری منصوبوں کی خود نگرانی کریں اور کہیں پر بھی کام میں غیر معیاری یا سست روی پائیں تو اس کی فوری اطلاع انہیں کریں تاکہ غفلت اور بد عنوانی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر آئند ہ کیلئے ایسی نا خوشگوار کاروائیوں کا سدباب کیا جا سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.