چار ماہ قبل اغوا ہونے والے تینتالیس طلبہ کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی

جمعرات 29 جنوری 2015 16:20

میکسیکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) چار ماہ قبل اغوا ہونے والے تینتالیس طلبہ کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئیمیکسیکو کے اٹارنی جنرل جیسس موریلو نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاپتا ہونے والے تمام طلبہ کو اغوا کرنے کے بعد ایک منشیات فروش گروہ کے حوالے کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اٹارنی جنرل کے مطابق جرائم پیشہ گروہ کے ارکان نے مغوی طلبہ کو ایک کچرا کنڈی لے جا کر قتل کردیا تھا اور ان کی لاشیں جلانے کے بعد باقیات کو نزدیکی دریا میں بہادیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فورینسک شواہد اور درجنوں عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔جیسس موریلو نے کہا کہ طلبہ کے قاتل گروہ کے ایک رکن نے بھی تفتیش کے دوران طلبہ کو اغوا کے بعد جلانے اور ان کی باقیات دریا برد کرنے کا اعتراف کرلیا یہ طلبا چار ماہ قبل منشیات فروشوں کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کے بعد پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :