حزب اللہ مزید تشدد نہیں چاہتی ہے ‘ ہمیں پیغام مل گیا ہے ‘اسرائیل

جمعرات 29 جنوری 2015 16:20

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)اسرائیل نے کہاہے کہ ہمیں حزب اللہ کا ایک پیغام ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تنظیم مزید تشدد نہیں چاہتی۔

(جاری ہے)

یہ پیغام اسرائیل اور لبنان کے سرحدی علاقے میں حزب اللہ کے حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے اگلے دن سامنے آیا ۔اسرائیلی وزیرِدفاع موشے یعلون کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج اس واقعے کے بعد مستعد ہیں اور کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔