اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ کا فائنل پرسوں سڈنی میں کھیلا جائے گا

جمعرات 29 جنوری 2015 16:22

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ کا فائنل پرسوں ہفتہ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں میزبان آسٹریلیا اور جنوبی کوریا نے عمدہ کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے عراق کو 2-0 گولز سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں میزبان آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کو ہرایا۔

متعلقہ عنوان :