اکہ بی پی ایل اے کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچر ز ایسو سی ایشن

جمعرات 29 جنوری 2015 16:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچر ز ایسو سی ایشن کے مرکزی ترجمان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے مطالبہ کے اکہ بی پی ایل اے کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے 16مئی 2014کو منعقدہ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ بلوچستان 2006کے ناروا رولز کے خاتمے ایم فل پی ایچ ڈی الاؤنس میں اضافے ریمونریشن ریٹس میں اضافے اور گرلز کالجز میں بے بی ڈی کےئر سینٹرز کے قیام کے اعلانات کئے اور اس حوالے سے بی پی ایل اے کی مرکزی قیادت کے ساتھ تین میٹنگز بھی ہوئی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بیورو کریسی دانستہ طور پر ہوئی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے بیوروکرسی دانستہ طور پر منظور شدہ مطالبات کے نوٹیفکشنز میں روڑے اٹکار ہی ہے اور 8ماہ کے بعد بھی تاحال کسی ایک مطالبہ کو نوٹیفائی نہیں کیا گیا ہے بی پی ایل اے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ منظور کہ منظور شدہ مطالبات کے نو ٹیفکشنز فی الفور جاری کر وائیں بصورت دیگر تنظیم ہر قسم کے جمہوری احتجاج کاحق محفوظ رکھتی ہے اور اس حوالے سے مرکزی کا بینہ کے فیصلو ں کے مطابق احتجاج شیڈول پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :