بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچر ز ایسو سی ایشن کی پروفیسر جمعہ خان کے ساتھ پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعہ کی مذمت

جمعرات 29 جنوری 2015 16:56

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچر ز ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر پرو فیسر بلوچ جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد یوسف بلوچ، سینئر نائب صدر پروفیسر جمیل آغا، جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر عبدالرحمن کاکڑ اور دیگر نے گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگری بھاگ کے پروفیسر جمعہ خان کے ساتھ پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب حکومت کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے اور تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کی بات جاتی ہے جبکہ دوسری جانب ڈیوٹی کیلئے جانیوالے پروفیسر ز کو تحفظ فراہم نہیں کیاجا رہا دن دیہاڑے مرکزی شاہراہ پروفیسر جمعہ خان سے گاڑی چھینی گئی اس واقعہ سے برادری میں شدید غم وغصہ پا یا جاتا ہے اور اگر پروفیسرز کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا ہے تنظیم اس حوالے سے انتہائی اقداما ت کا فیصلہ کرسکتی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبائی وزیر داخلہ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ پرو فیسر جمعہ خان کی گاڑی فی الفور بازیاب کر ائی جائے اور پروفیسرز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :