چینی ایپل، ایپل فون سے بھی مہنگے

جمعرات 29 جنوری 2015 17:05

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) دنیا بھر میں استعمال کیا جانے والا آئی فون کس قدر مہنگا ہے اس بات کا اندازہ ہم سب ہی کو ہے لیکن حال ہی میں چائنہ میں ایسے سیب متعارف کر وائے گئے جن کی قیمت آئی فون کی قیمت سے بھی زیادہ ہے۔ یہ سیب چین کے مشرقی صوبے جیانگ ژو کے شہر نان جنگ کی سپر مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ ان سیبوں کے بارہ کے سیٹ کی قیمت آئی فون 6 سے بھی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

سیبوں کا سیٹ جنہیں پر امن سیبوں کا نام دیا گیا ہے ، ہر سیب میں چینی مہینوں کا نام کندہ گیا ہے اور یہ سیٹ بہت تیزی سے مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ فروخت بھی ہو رہے ہیں۔ سیبوں کے ایل سیٹ کی قیمت950 ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں95 ہزار روپے کے برابر ہیں۔ اسٹور کے مالک جی شلنگ کا کہنا ہے کہ یہ عام سے سیب ہیں جن پر محض چینی مہینوں کا نام لکھ کر ان کو خاص بنایا گیا ہے اور لوگوں کو یہ آئیڈیا بہت پسند آیا ہے۔