پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر توہین آمیزخاکوں کیخلاف جمعہ ملک گیریوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طورپرمنایا جائیگا

جمعرات 29 جنوری 2015 17:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادر ی نے کہا ہے کہ عاشقان رسول ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کیلئے خاموش نہیں رہ سکتے ،حکومت پاکستان پیر س میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملین مارچ کا اعلان کرئے ،پاکستان سی تحریک کی اپیل پر توہین آمیزخاکوں کے خلاف جمعہ30 جنوری کوملک گیر ”یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طورپرمنایا جائے گا،گستاخانہ خاکوں کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں جمعہ کی نماز میں مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں گی اس کے علاوہ ملک بھرکے تمام جلسے جلوسوں اور اجتماعات میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قراردادیں منظورکی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان کی روح ہے ۔

(جاری ہے)

تحفظ ناموس مصطفی ﷺ کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے ہر اس شخص کی دل آ زاری ہوئی ہے جو انسانیت سے محبت کرتاہے نبی کریم ﷺمحسن انسانیت اور تمام عالم کیلئے رحمت ہیں ،گستاخانہ خاکوں کی شاعت سے بین المذاہب ہم آہنگی کوشدید نقصان پہنچاہے ۔

انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کی غیرت و حمیت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ملت اسلامیہ اپنے تمام تر اختلافات کو بھلا کرناموس رسالت کے تحفظ کیلئے متحد ہو جائے ۔آزادی اظہار کے نام پر نبی کریم کی شان میں گستاخی کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ،مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا ۔

متعلقہ عنوان :