سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ادارئہ تعلیم و آگاہی کی جانب سے سندھ صوبے کی سالانہ تعلیمی رپورٹ 2015کا افتتاح

جمعرات 29 جنوری 2015 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ادارئہ تعلیم و آگاہی کی جانب سے سالانہ اسٹیٹس آف ایجوکیشن رپورٹ (اثر) سروے2014کا افتتاح آج کارساز روڈ پر واقع ارینا ہال میں کیا گیا۔ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن2012سے اس سروے کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے جن کی مدد سے ا دارئہ تعلیم و آگاہی نے شہری و دیہی علاقوں میں کامیابی سے یہ سروے انجام دینے میں کامیاب ہوا ہے۔

اثر سروے پاکستان کے علاوہ انڈیا، افریقہ، نائیجیریا اور میکسیکو جیسے ممالک میں بھی کیا جاتا ہے۔اثر رپورٹ کی مدد سے ملک کے تمام صوبوں میں تعلیم کی شرح کے اعداد و شمار جانچے جاسکتے ہیں اوراُن عوامل کا سراغ لگایا جاسکتا ہے جن کی وجہ سے پاکستان تعلیم کے میدان میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل نہیں کر پایا ہے۔

(جاری ہے)

اثر2015 کا یہ سروے پاکستان میں279427 بچوں پر کیا گیا جن کی عمریں 3 سے7 سال تھیں اس کے لیے 144دیہی اور 21شہری علاقوں کا سروے کیا گیا۔

"اثر" سندھ سروے کا یہ پانچوں افتتاح ہے جس میں اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں اور تعلیم حاصل نہ کرنے والے بچوں کے ساتھ ساتھ استاد اور والدین کی مکمل معکوت پیش کی جائیں گی۔اثر سروے کی رپورٹ گھر گھر جا کر تیار کی جاتی ہے جس کے لیے ہر سال 10000رضاکار اپنی خدمات انجام دیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :