پارکس و پلے گراوٴنڈ ز کی تعمیرو ترقی اور ان کی دیکھ بھال پر خصو صی توجہ مرکوز رکھی جائے،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

جمعرات 29 جنوری 2015 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے پارکس و پلے گراوٴنڈ ز کی تعمیرو ترقی اور ان کی دیکھ بھال پر خصو صی توجہ مرکوز رکھی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ سائٹ زون میں موجود پارکس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام پارکس میں لائیٹس کی تنصیب یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کی صورتحال مذید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تا کہ نوجوان بچوں بوڑھوں اور خواتین کو صحت مند اور پر فضاء ماحول میسر آسکے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو مذید سنورا جاسکتا ہے انہوں نے پارکس و پلے گراوٴنڈ ز میں خصوصا شام کے اوقات میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھنے اوران مقامات پر عملہ کی ڈیوٹی شفٹوں میں تقسیم کرکے صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی اس موقع پرسپر یٹنڈنگ انجینئر نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی کی حدود میں موجود پارکس و پلے گراؤنڈز کی تعمیر مرمت اور مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں زونو ں کے افسران و عملہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے شب وروز جد وجہد میں مصروف عمل ہیں جبکہ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کام بھی تسلسل سے جاری ہے۔