آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے لیے نیا گانا متعارف کرادیا گیا

جمعرات 29 جنوری 2015 17:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کوک اسٹوڈیو نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے لیے نیا گانا متعارف کرادیا ۔”پھر سے گیم اٹھا دیں“نامی یہ گانا ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں کوک اسٹوڈیوز میں شریک متعدد گلوکاروں کی آوازوں کو استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسے 1992ء کے ورلڈ کپ کے دوران پاکستانیوں کے جذبے کے نام کیا گیا، وہ پاکستان کی کرکٹ تاریخ کا وہ سنہرا لمحہ تھا جب گرین شرٹس نے پہلی بار ورلڈ کپ ٹرافی کو اٹھایا تھا۔

عاطف اسلم، فیصل کپاڈیا، اسرار اور جمی خان کی آوازیں اس گانے کے لیے استعمال ہوئی ہیں جبکہ اس کی ویڈیوز میں متعدد فنکار جیسے آمنہ شیخ، عدنان صدیقی اور عدنان ملک سمیت دیگر جلوہ گر ہوئے ہیں۔یہ خیال رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 15فروری کو روایتی حریف ہندوستان کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :