کھیلوں کے مقابلوں سے کھلاڑیوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے، ائر کموڈور نیئر قیوم خواجہ

جمعرات 29 جنوری 2015 17:53

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کھیلوں کے مقابلوں سے کھلاڑیوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے اس لئے نوجوانوں کو ذیادہ سے ذیادہ کھیلوں مواقع فراہم کرنا چاہیں تاکہ وہ کھیلوں کے ذریعے اپنا اور اپنے شہر کا نام روشن کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہارسرگودھین اسپرٹ ٹرسٹ پبلک اسکول راشدآباد کے ائر کموڈور نیئر قیوم خواجہ نے سرگودھین انٹر اسکول/کالجز گیمز کے افتتاح کے مو قع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا کے کھیلوں کے اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تا کہ کھیلوں اور کھلاڑیوں کو فر وغ حاصل ہو اس سلسلے میں انٹر اسکول /کالجزکھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ایک بہترین عمل ہے ، مہمان خصوصی ائر کموڈور نیر قیوم خواجہ نے گیمز کے انعقاد کا اعلان کیا ، پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے صدر گوہر رضانے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کے تعاون کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہمان خصوصی کا تعاون اسی طرح جاری رہا تو کھیلوں کے ذیادہ سے ذیادہ مقابلے منعقد کرتے رہیں گے، اس موقع پر حیدر آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے قائم مقام سیکریٹری رضااللہ راجپوت، سندھ فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے صدر عقیل احمد، پاکستاں اسکول اسپورٹس اولمپک کے سید محمدندیم ، عامر کفایت، شاہد ولی، ظفر وحید راجپوت ،شریف خانزادہ،حیدرآباد تائی کوانڈو اکیڈمی کے صدررمیض شیخ،اور دیگر اسپورٹس آرگنائزر کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی،پہلے دن ہونے والے فٹبال مقابلوں میں اقراء اکیڈمی جامشورو نے راجپوت اسکول ٹنڈوجام کو صفر کے مقابلے میں 3گول سے شکست دی ،اقراء اکیڈمی کی طرف سے بلال نے 2،اور واجید حسین نے ایک گول کیا ،پیٹارو کالج نے ڈگری کالج ٹنڈو جام کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی ،پیٹارو کے وصی نے میچ کے 10ویں اور وحید نے 25ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی، تیسرے میچ میں sstنے النورکالج کو سخت مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دی میچ کا واحید گول SSTکے فرید میمن نے کیا میچ کے ریفری شاہد ولی، ظفر وحید راجپوت، عبدالحمید، محمد وسیم، نعیم وحید اورمیچ کمشنر عتیق الرحمن تھے۔