کوہاٹ ، بازید خیل میں باپ نے اپنے دو ماہ کے بیٹے ذبح کر ڈالا،ملزم گرفتار

جمعرات 29 جنوری 2015 18:55

کوہاٹ ، بازید خیل میں باپ نے اپنے دو ماہ کے بیٹے ذبح کر ڈالا،ملزم گرفتار

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) نواحی گاؤں بازید خیل میں باپ نے اپنے دو ماہ کے بیٹے ذبح کر ڈالاجبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق مسماة (ب) زوجہ زبیر احمد نے پولیس تھانہ محمد ریاض شہید میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں گھر کے صحن میں کپڑے دھو رہی تھی جبکہ میرا دو ماہ کا بیٹاظہیر کمرے میں سویا ہوا تھا اس دوران میری بیٹی بھاگتے ہوئے میرے لیے آئی کہا کہ والد زبیر احمد (یعنی میرے خاوند)نے ظہیر کو چھری سے ذبح کر ڈالا ہے۔

جب میں کمرے گئی تو واقعی میرا بیٹا ظہیر مردہ حالت میں خون میں لت پت پڑا تھا ۔ وجہ عداوت کوئی نہیں البتہ میرے خاوند کا دماغی توازن پوری طرح دُرست نہیں۔ پولیس تھانہ محمد ریاض شہید نے رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔