کراچی اسٹاک ایکس چینج میں محدود پیمانے پر تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں11ارب23کروڑ روپے سے زائد کی کمی،

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس21.88پوائنٹس اضافے سے 34408.74پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 29 جنوری 2015 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے محدود پیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی34400کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔ سرمایہ کاری مالیت میں11ارب23کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11.98 فیصدکم جبکہ48.40حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر قائد میں ایم کیو ایم کی جانب سے اپنے کارکن سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کی جانے والی ہڑتال کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34368پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم کراچی اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ بلیو چپس کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی ادارے ،مقامی بروکریج ہاوٴسز، دیگر انسٹی ٹیوشنز نے بینکنگ،پٹرولیم ،سیمنٹ اورانشورنس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس21.88پوائنٹس اضافے سے 34408.74پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے182کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ 162کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ32کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں11ارب،23کروڑ7لاکھ39ہزار 350روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر 77کھرب85ارب 60کروڑ64لاکھ30ہزار309روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں20کروڑ65لاکھ88ہزار 120شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں2کروڑ81لاکھ41ہزار690 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت58.00روپے اضافے سے1960.00روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت50.50روپے اضافے سے1060.50روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت560.00روپے کمی سے11300.00جبکہ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت449.00روپے کمی سے 10470.00روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ40لاکھ53ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.65روپے اضافے سے50.71روپے جبکہ لافارج پاک کی سرگرمیاں1کروڑ32لاکھ83ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت20پیسے اضافے سے17.85روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس36.02پوائنٹس اضافے سے 22353.38پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس286.47پوائنٹس کمی سے 53859.80جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس36.39پوائنٹس کمی سے 24688.92پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :