اس سال ایک لاکھ44ہزارپاکستانی حج اداکرینگے،معاہدہ طےپاگیا

جمعرات 29 جنوری 2015 19:09

اس سال ایک لاکھ44ہزارپاکستانی حج اداکرینگے،معاہدہ طےپاگیا

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) سعودی عرب سے معاہدہ طےپاگیا ہے جس کے تحت اس سال ایک لاکھ44ہزارپاکستانی حج اداکریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف اور سعودی وزیرِ حج ڈاکٹر بندر بن حجار نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ اس سال 71ہزار 684پاکستانی سرکاری انتظامات کےتحت جبکہ 72ہزار316پاکستانی پرائیویٹ اسکیم کے ذریعے حج ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق اس سال بھی عازمین حج کے کوٹے میں 20فیصد کٹوتی برقرار رہے گی، مشین ریڈایبل پاسپورٹ اوروبائی امراض سے بچاؤ کے ٹیکے لازمی قراردیئے گئے ہیں۔ معاہدے میں 45سال سےکم عمرخواتین کےلیے محرم بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے جبکہ حج کے بعد واپسی پر آب زم زم لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی،حج پروازوں پر 5لیٹرآب زم زم پہلے ہی ایئرپورٹ پر فی حاجی پہنچا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :