اسلام کے ابجد سے بے خبر سیاستدان بے سروپا بیانات سے باز رہیں،چترالی،
کسی ایک شخصیت سے اختلاف اپنی جگہ لیکن اسلام کے اصولوں پر تیر چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،عمران خان کے بیان پر ردعمل
جمعرات 29 جنوری 2015 19:13
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جمعیت اتحادالعلماء صوبہ خیبرپخونخوا کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلام سے بے خبر سیاستدان دینی موضوعات پر بے سروپا باتیں کرکے اسلام کو ناقابل تلافی نقصانا پہنچانے کا سبب بن رہے ہیں۔وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کر رہے تھے جس میں انھوں نے کہا کہ دین اسلام پر سیاست کرنے والوں نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
مولانا چترالی نے کہا کہ67سال میں پاکستان کا بیڑہ غرق کرنے والے وہی سیاستدان ہیں جو اب بھی مغرب کے سامنے سجدہ ریز ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلمان سیاست کو دین کا حصہ سمجھتے ہیں اور اسلامی سیاست ہمارا کام ہے۔پاکستان کا وجود بھی دین اسلام پر سیاست کے مرہون منت ہے۔(جاری ہے)
دوسری طرف اسلام کے ابجد سے بھی ناوقف سیاستدان ہیں جو دین و سیاست کو جدا سمجھتے ہوں۔
انھوں نے کہا کہ کسی ایک دینی شخصیت سے اختلاف اپنی جگہ لیکن اختلاف کو بنیاد بنا کر اسلام کے بنیادی اصولوں پر تیر چلانا اچھی روایت نہیں۔پیغمبر اسلام نے مسجد نبوی سے اسلامی سیاست کا آغاز کیااور اعلان کیا کہ تمام انبیائے کرام نے دینی سیاست کی۔میرے بعد میرے خلفا اور جانشین دین اسلام ک سیاست کریں گے۔مولانا نے کہا کہ عمران خان کنٹینر میں اور اس سے پہلے انتخابی مہم اور منشور میں کہتے رہے ہیں کہ ہمارا رول ماڈل مدینہ کی اسلامی خلافت ہے۔ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کے روحانی خالق علامہ اقبال اور عملی خالق قائد اعظم بھی دین و سیاست کو ایک سمجھتے تھے لیکن معلوم نہیں آج عمران خان کس کے اشارے پر دینی سیاست کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔مولانا نے کہا کہ اگرقیام کے بعد سے پاکستان کی سیاست کا رخ مغرب کے بجائے مدینہ منورہ کی طرف ہوتا تو آج پاکستان کے حالات اتنے مخدوش نہ ہوتے یہاں لوگوں کو حقوق حاصل ہوتے اور امن و امان کا دور دورہ ہوتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.