کیپیٹل سٹی پولیس کا پشاور میں سماج دشمن عناصرکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن

جمعرات 29 جنوری 2015 19:13

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کیپیٹل سٹی پولیس نے پشاور میں سماج دشمن عناصرکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 8اشتہاری مجرمان سمیت50 جرائم پیشہ،مشتبہ اورمنشیات فروش،14ٓFAمیں 57اور سیکورٹی آرڈنینس کے تحت26افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور اعجاز احمد کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن ڈاکٹر میاں سعید کی نگرانی میں پشاور پولیس کو سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے ان چھاپوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 8 اشتہاری مجرمان سمیت 50 جرائم پیشہ،مشتبہ،منشیات فروش، 57افغان مہاجرین اور TIFکے تحت 26افرادکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 4عدد کلاشنکوف،1 عدد شارٹ گن،1 عدد ہیند گرنیڈ،1عدد سٹین گن،326 عدد مختلف بور کارتوس،5کلوگرام چرس ،17کلو گرام آفیون اور4 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :