کمالیہ ،اسسٹنٹ کمشنر سیدہ رملہ علی کا ہفتہ صفائی کے سلسلہ میں یونین کونسلوں کا دورہ ،

شہریوں سے تعاون کی اپیل، کمالیہ کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کا دعویٰ

جمعرات 29 جنوری 2015 19:19

کمالیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ سیدہ رملہ علی نے ہفتہ صفائی کے سلسلہ میں یونین کونسلوں کا دورہ کیا۔ شہریوں سے تعاون کی اپیل، کمالیہ کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کا دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں انتظامیہ کی جانب سے 26 جنوری سے 31 جنوری تک ہفتہ صفائی منایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ سیدہ رملہ علی نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے یونین کونسل نمبر 76 اور 77 کا دورہ کیا اور صفائی کو چیک کیا۔

انہوں نے اس موقع پر شہریوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 31 جنوری تک کمالیہ میں ہفتہ صفائی منایا جائیگا۔ اس سلسلہ میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کیلئے ہر یونین کونسل میں مختلف پوائنٹس بنا دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہر یونین کونسل میں ٹی ایم اے کی ٹرالی کے اوقات متعین کر دئیے گئے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ کہ ٹی ایم اے کے عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

اور مخصوص پوائنٹس پر ٹی ایم اے کی ٹرالی کے مقررہ وقت سے پہلے پہلے کوڑا کرکٹ پھینکیں تاکہ ٹی ایم اے اپنا کام بہتر انداز میں سر انجام دے سکیں۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھی شہریوں کے ہی تعاون سے کاروائی ممکن ہے۔ ہم کمالیہ کے عوام کو صاف ستھرا ماحول اور ایک خوبصورت شہر بنانا چاہتے ہیں۔ اور یہ سب کمالیہ کے شہریوں کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔