کمالیہ ،غیر معیاری اور ناقص میٹریل سے فروٹ چاٹ ، دہی بھلے، بریانی، سویٹ شاپ ، مٹھائیاں، تیار ہونے لگیں
جمعرات 29 جنوری 2015 19:30
کمالیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)کمالیہ میں غیر معیاری اور ناقص میٹریل سے فروٹ چاٹ ، دہی بھلے، بریانی، سویٹ شاپ ، مٹھائیاں، تیار ہونے لگیں، متعدد شہری اور بچے موذی امراض کا شکار، مستقل بنیادوں پر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی، عرصہ دراز سے ان عناصر کے خلاف کوئی کاروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے بازاروں میں فروٹ چاٹ، دہی بھلے ، بریانی ، مٹھائیاں ، سموسے پکوڑے بیچنے والے افراد کی بھرمار ہے۔
مگر شہریوں کی طرف سے متعدد شکایات کے مطابق افراد ملاوٹ والی اشیاء ، گلے سڑے پھل، گلی سڑی سبزیاں، ناقص گھی اور ناقص اشیاء استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ متعدد بیکریوں اور سویٹ شاپس کے کارخانوں میں صفائی کا ناقص انتظام ہے۔ اور بیکریوں کی طرف سے خراب انڈے استعمال کرنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔(جاری ہے)
ان مضر صحت اشیاء کے استعمال سے شہری اور بچے متعدد موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔
جبکہ ڈاکٹرز نے بھی ان مضر صحت اشیاء کے استعمال کو معدہ کیلئے زہر قاتل قرار دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کمالیہ میں معدے کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، جس کی بڑی وجہ یہ ناقص اشیاء ہو سکتی ہیں۔ اس بارے میں متعلقہ محکمہ کی طرف سے کوئی مستقل حل نہیں نکالا جاتا۔ تاہم ماضی میں کبھی کبھار کاروائی دیکھنے میں آتی تھی جو کہ اب عرصہ دراز سے نہیں دیکھی گئی۔تاہم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کمالیہ ڈاکٹر نعیم احمد خاں کا کہنا ہے کہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری تھا اب بھی کریں گے۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.