کمالیہ ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2015 کے داخلہ جات یکم فروری سے شروع ہوں گے

جمعرات 29 جنوری 2015 19:30

کمالیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پروفیسرڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادکے سمسٹر بہار 2015 کے داخلہ جات یکم فروری 2015 سے شروع ہوں گے۔ یہ باتیں انھوں نے میڈیا کے نمائندوں ،اساتذہ اور تحصیل کمالیہ کے کوارڈینیٹرچوہدری عبدالغفور زاہد، چوہدری بشیر احمد وائس پرنسپل، رانا ظفر محمود خاں ہیڈ ماسٹر اور ضلعی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری جمیل احمد خاں کی موجوگی میں کیں۔

انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی نابینا اور معذور طلبہ سے داخلہ فیس نہیں لے گی اور اسی طرح مستحق اور ضرورت مند طلبہ بھی داخلہ فیس میں رعائت کے مستحق ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایسے طلبہ جنھوں نے گزشتہ سمسٹرز میں 75فی صد مارکس حاصل کئے ہوں وہ بھی تعلیمی سکالر شپ کے لیئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسے طلبہ جو پہلے سی ہی کسی کورس میں داخل ہیں یونیورسٹی نے انھیں ان کے گھر کے ایڈریس پر داخلہ فارم بھیج دیئے ہیں تا ہم اگر کسی پہلے سے داخل طالب علم کو ابھی تک فارم نہیں ملا تو وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ WWW.AIOU.EDU.PK سے جاری طالب علم والا داخلہ فارم ڈاؤنلوڈ کر کے اپنا داخلہ بھیج سکتے ہیں۔

داخلہ فیس نیشنل بنک، الائیڈ بنک، حبیب بنک، مسلم کمرشل بنک اور الفلاح بنک میں جمع کروایا جا سکتا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے ریجنل سنٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ(واقع پیر محل) سے اِن ٹیلی فون نمبر ز 0463367744,0462005954پر رابطہ کیا جا سکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :