ٹوبہ ٹیک سنگھ،ٹریفک کے مختلف حاثات میں درجن سے زائد افراد شدید زخمی

جمعرات 29 جنوری 2015 19:31

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ٹریفک کے مختلف حاثات میں درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے ،شورکوٹ روڈ پر ڈسٹرکٹ جیل کے سامنے موٹر سائیکل اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجہ میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں ریسکیو 1122کی ٹیم نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ،اسی طرح جھنگ روڈ پر ماڈل بازار کے سامنے نامعلوم تیز رفتار کار نے راہگیر محمد حماد کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا ،ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا ،تاہم کار ڈرائیور فرار ہوگیا ،جبکہ جانی والہ کے قریب ٹوبہ گوجرہ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ،جنہیں ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا ،جھنگ روڈ پر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل رکشہ الٹنے کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار دو خواتین فرزانہ بیگم اور عذرا بی بی شدید زخمی ہوئیں ،جنہیں ریسکیو 1122کی ٹیم نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ عنوان :