ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیسکو دفتر میں چولہا جلتا رہنے کے باعث سیکورٹی روم میں آگ لگ گئی،

ریسکیو 1122کی ٹیم اطلاع ملنے پر فوری موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا

جمعرات 29 جنوری 2015 19:31

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)فیسکو (واپڈا ) کے دفتر میں چھٹی کے بعد رات تک چولہا جلتے رہنے کے باعث سیکورٹی روم میں آگ لگ گئی ،ریسکیو 1122کی ٹیم اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا ،جبکہ آگ لگنے کے باعث کمرہ میں پڑا تمام ریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا ،تاہم فیسکو کی طرف سے ذمہ داران کا تعین نہیں ہوسکا،اسی طرح محلہ فیض کالو نی میں صدیق کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ،جس سے گھریلو سامان جل گیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی فائر فائٹر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔