کمالیہ ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2015 کے داخلہ جات یکم فروری سے شروع ہوں گے
جمعرات 29 جنوری 2015 20:16
کمالیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پروفیسرڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادکے سمسٹر بہار 2015 کے داخلہ جات یکم فروری 2015 سے شروع ہوں گے۔ یہ باتیں انھوں نے میڈیا کے نمائندوں ،اساتذہ اور تحصیل کمالیہ کے کوارڈینیٹرچوہدری عبدالغفور زاہد، چوہدری بشیر احمد وائس پرنسپل، رانا ظفر محمود خاں ہیڈ ماسٹر اور ضلعی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری جمیل احمد خاں کی موجوگی میں کیں۔
انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی نابینا اور معذور طلبہ سے داخلہ فیس نہیں لے گی اور اسی طرح مستحق اور ضرورت مند طلبہ بھی داخلہ فیس میں رعائت کے مستحق ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایسے طلبہ جنھوں نے گزشتہ سمسٹرز میں 75فی صد مارکس حاصل کئے ہوں وہ بھی تعلیمی سکالر شپ کے لیئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
ایسے طلبہ جو پہلے سی ہی کسی کورس میں داخل ہیں یونیورسٹی نے انھیں ان کے گھر کے ایڈریس پر داخلہ فارم بھیج دیئے ہیں تا ہم اگر کسی پہلے سے داخل طالب علم کو ابھی تک فارم نہیں ملا تو وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ WWW.AIOU.EDU.PK سے جاری طالب علم والا داخلہ فارم ڈاؤنلوڈ کر کے اپنا داخلہ بھیج سکتے ہیں۔
داخلہ فیس نیشنل بنک، الائیڈ بنک، حبیب بنک، مسلم کمرشل بنک اور الفلاح بنک میں جمع کروایا جا سکتا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے ریجنل سنٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ(واقع پیر محل) سے اِن ٹیلی فون نمبر ز 0463367744,0462005954پر رابطہ کیا جا سکتاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.