ناسمجھ سیاست دان ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بننے کی بجائے پارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں،راؤ محمد اجمل خاں

جمعرات 29 جنوری 2015 20:18

دیپالپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وفاقی پارلیمانی سیکر ٹری برائے صنعت وپیدوار راؤ محمد اجمل خاں نے کہا ہے کہ ناسمجھ سیاست دان ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بننے کی بجائے پارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں خدمت کاجذبہ رکھنے والا ہی مخدوم کہلائے گا دیپالپور کی عوام نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے جو قرض میرے کاندھوں پر ڈالا ہے اسے خدمت کرکے اتاروں گا کسی سے خوف زدہ ہونے والا نہیں تمام رکاوٹوں کو روندتے ہوئے شہر کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیپالپور پریس کلب و انجمن صحافیاں(ر) کے شاکر رضوی ہال میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عوام بڑی باشعور ہیں اب انہیں پسماندہ نہیں رکھا جا سکتا اب جنگل کا قانون نہیں چلے گا کارکنان شہر کی ترقی میں حائل منفی سوچ رکھنے والے نااہل اور نا سمجھ سیاستدانوں کا محاسبہ کریں انہوں نے کہا کہ تحصیل دیپالپور کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے حوالے میگا پروجیکٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور بعض شروع ہونے والے ہیں دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی خطیر رقم سے منی فلڈ لائیٹ کرکٹ سٹیڈیم، شہر میں جاری بیس کروڑ کا ٹف ٹائل منصوبہ،پنجاب بھر میں تحصیل کی سطح پر پہلی مرتبہ ریسکیو1122،پاسپورٹ آفس،اور نادرہ آفس کا قیام،صوبہ رام پل تا دیا رام بائی پاس پختہ سڑک سات کروڑ روپے کی خطیر رقم سے منصوبہ جاری ہے،دیا رام تا نہرا نوالہ پختہ سڑک سترہ کروڑ کا منصوبہ جاری، کروڑوں روپے کی لاگت سے رضوی چوک تا کچہری چوک تک کارپٹ سڑک اور ایل ای ڈی لائٹوں سے مزین شاندار منصوبہ، اکتالیس کروڑ کی خطیر رقم سے بجلی کے نئے فیڈرز کی تکمیل،دیپالپور زرعی یونیورسٹی کا اربوں میگا پرو جیکٹ جو مقامی سیاست دانوں کی ہٹ دھرمی پپلی پہاڑ میں زمین نہ دئیے جانے کے باعث خطرے میں پڑا تھا جو شفٹ ہو کر اس کا سنگ بنیاد مچلز فروٹ فارم میں اگلے ہفتے رکھا جائے گا اس حوالے سے پچاس کروڑ کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں،خواتین کالج کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے گیارہ کروڑ کے فنڈز کا اجراء ہو چکا ہے جس منصوبے کومقامی سیاستدان اپنی ہٹ دھرمی سے خطر ے میں ڈالنے کی کو شش کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران پارٹی کو منظم کرنے کی بجائے اگر پارٹی کے منصوبوں پر اعتراض کرکے ان کی تکمیل میں رکاوٹ بنیں گے تو یہ عوام اور پارٹی سے دشمنی کے مترادف ہے آئیں پارٹی کو مضبوط کریں اور شہر سنوارنے میں ہاتھ بٹائیں اس موقع پر انکے ہمراہ سابق سٹی نائب ناظم میاں فخر مسعود بودلہ، سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) سعید خدری بھٹہ،ضلعی جنرل سیکر ٹری ایم ایس ایف پیر نوید اویسی،صدر پاکستان مسلم لیگ لائرز فورم رانا عاصم خلیل ایڈووکیٹ، تحصیل صدر یوتھ ونگ میاں اسرار الحق جوئیہ اور ملک شہزاد نوناری سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے