استعفی مرضی سے دیا،کسی سیاسی جماعت میں نہیں جا رہا، چوہدری محمد سرور

جمعرات 29 جنوری 2015 20:20

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)مستعفی ہونے والے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پنجاب نے آن لائن سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ استعفی مرضی سے دیا،کسی سیاسی جماعت میں نہیں جا رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امکان کو رد کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چند مضبوط وفاقی وزیروں کی کام میں مداخلت کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔ چوہدری سرور نے اپنا استعفیٰ وفاق کو ارسال کر دیا ہے .