پشاور،جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران اور ٹاؤنز امراء کا اجلاس

جمعرات 29 جنوری 2015 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران اور ٹاؤنز امراء کا اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری خالدوقاص چمکنی ، ضلعی ترجمان کاشف اعظم چشتی ، سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان ، مولانا حنیف اللہ، ٹاؤن ون کے امیر سراج الدین قریشی ، ٹاؤن ٹو کے امیر حمداللہ جان بڈھنی ، ٹاؤن تھری کے امیر عتیق الرحمن ، ٹاؤن فور کے امیر فضل کریم ماشوخیل اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کارکردگی رپورٹ اور بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جس پر ضلعی امیر صابرحسین نے اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد اسلامی انقلاب نفاذ ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ۔

اس لیے جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور 5فروری کویوم کشمیر کے طورپر بھر پور طریقے سے پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ5 فروری کویوم کشمیر کے دن پر جماعت اسلامی ایک عوامی ریلی جی ٹی روڈ ہشتنگری چوک سے صبح 10بجے نکالی جائے گی۔اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کا اعلان کریں تاکہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :