پشاور ،سکولوں کی حفاظتی منصوبہ کے مقاصد، بچوں اور سکولوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ

جمعرات 29 جنوری 2015 20:26

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سکولوں کی حفاظتی منصوبہ کے مقاصد بچوں اور سکولوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے گذشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈیڈک چئیرمین و ایم پی اے ارباب جہاندادمہمان خصوصی تھے اس موقع پر ایم پی اے فضل الہی اور ای ڈو ایجوکیشن فیمل ثمینہ غنی اور پشاور کے گورنمنٹ گرلز سکولوں کے ہیڈ مسٹریس نے شرکت کی اس حوالے سے ایک ورکشاپ منعقد ہوا جس کو ای سی سی ای ( ارلی چائلڈ سپورٹ ایجوکیشن ) کا نام دیا گیا اس میں تمام ہیڈمسٹریسز کو سکولوں میں بچیوں اور سکولوں کو محفوظ بنانے کی تربیت دی گئی اور ڈیڈک چئیرمین ارباب جہانداد اور ایم پی اے فضل الہی نے37 چیک ساڑھے چھ لاکھ کے 37 سکولوں کو دئیے جس میں سکولوں میں علیحدہ کلاس روم اور تعمیراتی کام کئے جائینگے اس حوالے سے ڈیڈک چئیرمین ارباب جہانداد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتااور انشا ء اللہ پی ٹی آئی تعلیم کے حوالے سے تبدیلی لائیں گی اور انشاء اللہ تمام سکولوں میں ترقیاتی کام کئے جائینگے اور بچوں اور اساتذہ کو تحفظ د دیئے جائینگے اس حوالے سے اساتذہ بچوں کومحنت سے پڑھائیں اوربچیاں ہماری قوم کی اثاثہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :